Wednesday, May 27, 2026
Tuesday, May 26, 2026
فضا میں پیراگلائیڈر خاتون اور طیارے کے درمیان خوفناک تصادم کی ویڈیو وائرل
فضا میں پیراگلائیڈر خاتون اور طیارے کے درمیان خوفناک تصادم کی ویڈیو وائرل
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریا کے علاقے پیسینڈورف (Piesendorf) میں سبرینا نامی 44 سالہ خاتون پیراگلائیڈنگ کررہی تھیں کہ اس دوران انہیں ایک خوفناک حادثے کا سامنا کرنا پڑا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پیراگلائیڈر خاتون فضا کی سیر سے لطف اندوز ہورہی تھیں کہ اچانک ایک چھوٹا طیارہ آیا اور خاتون کے پیراشوٹ سے ٹکرا گیا۔
Sunday, May 24, 2026
جعفر ایکسپریس پر حملے کی زمہ داری کس نے قبول کی
جعفر ایکسپریس پر حملے کی زمہ داری کس نے قبول کی
اداکارہ مومنہ اقبال ہراساں کیس کی مکمل کہانی اور حقائق کھل کر سامنے آگئے
اداکارہ مومنہ اقبال ہراساں کیس کی مکمل کہانی اور حقائق کھل کر سامنےآگئے
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے (MPA) ثاقب چادھر کے خلاف دائر کردہ ہراسگی کے کیس کی مکمل تفصیلات اور اب تک ہونے والی پیشرفت درج ذیل ہے:
کیس کا پس منظر اور اصل معاملہ کیا ہے؟
مومنہ اقبال نے مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے پنجاب اسمبلی کے ممبر ثاقب چادھر پر ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا ہے۔
شکایت کا اندراج: اداکارہ نے اس معاملے پر NCCIA (نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی / ایف آئی اے) میں باقاعدہ ہراسگی کی شکایت درج کروائی۔
اداکارہ کا موقف: مومنہ اقبال اور ان کے وکیل کے مطابق انہیں ہراساں کیا جا رہا تھا اور دباؤ میں لانے کی کوشش کی جا رہی تھی، جس کے بعد انہوں نے خاموش رہنے کے بجائے قانون کا دروازہ کھٹکھٹایا۔ انہوں نے اس حوالے سے ثبوت بھی ایجنسی کے سامنے پیش کیے ہیں۔
اب تک کی اہم پیشرفت (مئی 2026)
تحقیقات میں تیزی آ چکی ہے اور پچھلے چند دنوں کے دوران اس کیس میں درج ذیل اہم موڑ سامنے آئے ہیں:
عدالت اور ایجنسی میں پیشی: دو دن پہلے (22 مئی 2026) کو اداکارہ مومنہ اقبال اور ایم پی اے ثاقب چادھر دونوں لاہور میں تفتیش اور عدالتی کارروائی کے سلسلے میں پیش ہوئے، جہاں دونوں کے بیانات قلمبند کیے گئے۔
موبائل فون جمع کروانے کا حکم: تفتیش کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما کو اپنا موبائل فون تفتیشی افسران کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے تاکہ ڈیٹا اور پیغامات کی فرانزک جانچ کی جا سکے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا ردعمل: پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بھی اس ہراسگی کیس کا نوٹس لیا ہے اور قانون کے مطابق شفاف کارروائی کی یقین دہانی کروائی ہے۔
تفتیش کے مختلف زاویے: میڈیا رپورٹس اور این سی سی آئی اے (NCCIA) کے مطابق، تفتیش کار اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا یہ خالصتاً ہراسگی کا معاملہ ہے یا اس کے پیچھے کوئی ذاتی تنازع یا دیگر وجوہات شامل ہیں۔
کیس کی تحقیقات ابھی جاری ہیں اور دونوں اطراف سے بیانات اور ڈیجیٹل ثبوتوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
Thursday, September 7, 2023
عمران خان کی زندگی پر ایک نظر
عمران خان کا پورا نام عمران احمد خان نیازی ہے آپ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ملک کے سابق وزیر اعظم ہیں
عمران خان، پاکستان کے مشہور سیاستدان ہیں ۔ وہ 5 اکتوبر 1952 میں لاہور، پاکستان میں پیدا ہوئے۔ عمران خان نے کرکٹ کی دنیا میں بڑا نام کمایا اور 1992 میں پاکستان ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے ورلڈ کپ جیتا۔ انہوں نے 1996 میں سیاست میں داخل ہو کر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بنیاد رکھی سیاست میں آنے سے پہلے ہی عمران خان نے بُہت سے سماجی کام بھی کیے جس میں شوکت خانم ہسپتال سر فہرست ہے سیاست میں قدم رکھنے کے بعد 22 سال کی محنت اور جدو جہد سے 2018 میں وزیر اعظم پاکستان منتخب ہوئے۔ عمران خان کا مقصد پاکستان کو تبدیل کرنا ہے اور ملک میں عدل و انصاف کی بحالی کو یقینی بنانا تھا۔ ان کی زندگی اور سیاسی کارنامے بہت دلچسپ ہیں۔
عمران خان نے اپنی حکومت کے دوران ملک کے لئے کئی کام کیے ہیں۔ انہوں نے نیا پاکستان کا وعدہ کرتے ہوئے بڑے پی اقدامات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے غریبوں کے لئے آرام گاہ لنگر خانے، نیاز سہولت صحت کارڈ، سکولوں کی تعمیر، صحت کے شعبے کی تعمیر اور بہت کچھ شروع کیا ہے۔ وہ ایشیا ٹائیگرز پروگرام کے تحت ملک کی ترقی کو مد نظر رکھتے ہیں۔ عمران خان کی حکومت میں کچھ مسائل اور تنازعات بھی رہے ہیں، لیکن وہ ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے کام کرتے رہے ہیں۔
عمران خان 2018 سے 2022 تک ملک کے وزیرِ اعظم رہے
Wednesday, June 14, 2023
آج کن کن علاقوں میں بادل برسیں گئے
پنجاب بلوچستان آزاد کشمیر اور سندھ کے مختلف شہروں میں بادل برسنے کا امکان
آزاد کشمیر، پنجاب، خیبر پختونحوا، مشرقی وجنوبی بلوچستان میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ سندھ کے مختلف شہروں میں بھی موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ read more ۔۔۔۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے میدانی اضلاع میں آج آندھی چلنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی توقع ہے۔ گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے read more....
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ مری، گلیات، خطۂ پوٹھوہار، نارووال، سیالکوٹ، گجرات اور گوجرانوالہ میں بادل جم کر برسیں گے۔ لاہور، ساہیوال، اوکاڑہ، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین اور فیصل آباد میں بھی بارش متوقع ہے۔ خوشاب، ملتان، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں ژالہ باری متوقع ہے۔ read more....
سندھ کی بات کی جائے تو سکھر، خیرپور، گھوٹکی، نوشہرو فیروز، شہید بے نظیر آباد، جیکب آباد اور کشمور میں بارش کا امکان ہے۔ لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ اور شکارپور میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ read more....
بلوچستان کی بات کی جائے بارکھان، خضدار، لسبیلہ، پنجگور، ژوب، گوادر اور پسنی میں بھی بارش کا امکان ہے۔ اورماڑہ، اوتھل، بیلہ، خاران، مکران اور آواران میں بارش اور ژالہ باری کا read more.... امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
یوٹیوب پر پیسے کمانا ہوا اور آسان
یوٹیوب پر اب پیسہ کمانا ہوا اور بھی آسان
Tuesday, June 6, 2023
بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے
بلوچستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
Sunday, May 7, 2023
ملکی حالات میں بہتری کیسے مُمکن
ملک پاکستان کے موجودہ حالات اور اسکی بہتری کیسے ممکن ہے ؟؟
اس وقت جو پاکستان کے حالات ہیں اس میں غریب بندہ بس اپنی زندگی کے دن پورے کر رہا ہے اور آرزو کر رہا ہے کہ ایسی زندگی سے موت اچھی ہے اور یہ خواہش وہ کیوں نا کرے وہ بیچارہ تین وقت کا کھانا نہیں کھا پا رہا پہننے کو کپڑے نہیں لے پا رہا بچے بیمار ہیں ادویات کے پیسے نہیں ہیں، بچوں کے چہرے کی مسکراہٹ نہیں بن پا رہا ، اسکا ذمہ دار کون ہے ؟ اسکا ذمہ دار کوئی اور نہیں بلکہ حکمران ہیں، یہ حکومتی حکمرانوں کا کام ہے کہ ریاست اور ریاستی عوام کا خیال رکھیں انکو خوشحال رکھیں، انکا سہارا بنیں، انکو روزگا دیں، لیکن یہاں حکمران اقتدار کی حوس میں انتقامی سیاست میں الجھے ہوئے ہیں، اقتدار نے ایسا نشہ دیا ہے کہ اب پاکستان اتنا تیزی سے زوال کی جانب گیا ہے ٹھیک ویسے ہی جیسے پانی اونچائی سے زمین کی طرف آتا ہے،
ملک پاکستان کو اگر بچانہ ہے تو ملک کے اندر اسلامی نفاذ متعارف کروانا ہوگا اسلام کا قانون مکمل ہے اس میں کوئی کمی بیشی نہیں ہے، اسلامی قانون تو بنا بنایا ہے اسلام اور احادیث میں، اب بس انتظامیہ کے ذریعے اسکو متعارف کروانا ہے انصاف اسلامی قانون سے زیادہ کسی قانون میں نہیں ہو سکتا جس ملک میں عدل و انصاف نہیں وہ ملک ہمیشہ تباہی کا شکار ہوتا ہے اور اس وقت پاکستان کا یہی حال ہے، جب تک اقتدار میں کوئی ایسا لیڈر نہیں آ جاتا جو کہ اسلامی نفاذ کی ٹرپ رکھتا ہو تب تک اسلامی نفاذ صرف باتوں تک ہی رہ جائے گا، اسلامی قانون کے نفاذ کے لیے ضروری ہے کہ مزہبی جماعت آگے آئے مقصد صرف یہ ہے کہ اللہ والا ہو۔۔۔۔
اس وقت ملکی معیشت بہت کمزور ہو گئی ہے جب ہماری ملکی معیشت مضبوط ہو گئی تب ہم اپنے فیصلے خود لیں گے کسی دوسرے ملک کے پیروکار نہیں ہونگے،
ملک خوشحال کرنے کے لیے یہ بہت ضروری ہے کہ آئین کی بالادستی ہو قانون سے اوپر کچھ نہ ہو اور قانون سب کے لیے برابر ہو، قانون ایک ہی ہو اندھا قانون نہیں بلکہ دو آنکھوں والا قانون ہو،
اسکے علاوہ جتنے بھی ریاستی ادارے ہیں انکے اختیارات کی جو باؤنڈری آئین کے مطابق ہے اسکو کوئی تجاوز نہ کرے کیونکہ آئین سب کے لیے برابر ہے۔۔۔۔
(جرنلسٹ و کالم نگار عثمان اسماعیل)
Wednesday, May 3, 2023
تنخواہوں،پینشنز میں بڑا اضافہ، بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کی تجاویز
تنخواہوں،پینشنز میں بڑا اضافہ، بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کی تجاویز
Sunday, April 30, 2023
مزدوروں کے عالمی دن پر شائع خصوصی کالم
*مزدوروں کا عالمی دن*
پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی مزدوروں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ مزدوروں کا عالمی دن منانے کا مقصد مزدوروں کے حق کے لیے آواز بلند کرتا ہے۔ یکم مئی دنیا بھر میں مزدوروں کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے جس کی ابتداء شکاگو کے شہیدوں کو سرخ سلام سے ہوتی ہے۔ امریکہ کے شہر شکا گوہی وہ شہر ہے جہاں سے اس تحریک کا آغاز ہوا تھا اور بے شمار مزدوروں کا خون بہا تھا۔ یکم مئی کا دن ایک تہوار اور تقریب کی طرح منایا جاتا ہے۔ ہر سال یکم مئی یعنی مزدوروں کا عالمی دن منایا جاتا ہے اور یہ دن اپنے ہوالات لاتا ہے اور بغیر جواب کے یہ دن گزر جاتا ہے۔
*اس شہر میں مزدور جیسا کوئی در بدر نہیں*
*جس نے سب کے گھر بنائے اس کا کوئی گھر نہیں*
طے پایا گیا تھا کہ مزدوری کے اوقات کارآٹھ گھنٹے ہوں گے لیکن پاکستان سمیت دنیا بھر میں مزدوروں کی اکثریت تعداد کا حق مارا جارہا ہے۔ ہمارے معاشرے میں سب سے زیادہ جسمانی محنت مزدور کرتا ہے اور اس کے باوجود سب سے کم معاوضہ بھی انہی کو ملتا ہے۔ 2010ء کی لیبر پالیسی کے تحت ایک عام مزدور کی ماہانہ آمدن سات ہزار روپے مقرر کی گئی تھی ۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں ایک مزدور اتنی کم آمدنی میں اپنے بیوی بچوں کو کیسے پالتا ہے؟ مہنگائی کی رفتار اس قدر تیزی سے بڑھ رہی
ہے کہ متوسط اور متمول طبقات کے لیے بھی مہینے بھر کے اخراجات پورے کرنا ممکن نہیں رہا۔ کئی ایسے مزدور بھی ہیں جو یومیہ اجرت پر کام کرتے ہیں اور ان کے حالات عام مزدوروں سے بھی بدتر ہیں کیونکہ انہیں کبھی کام ملتا ہے اور کبھی پورا دن انتظار کے بعد خالی ہاتھ اپنے گھر واپس لوٹنا پڑ تا ہے۔ مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر کئی تقاریب ، ریلیاں، جلسے جلوس اور تقاریر منعقد کی جاتی ہیں ۔ اس موقع پر حکومت کے اعلیٰ افسران اور عہد یداران بھی شرکت کرتے ہیں۔ ان اجلاسوں اور تقاریب میں مزدورں کے نام سے وعدے کیے جاتے ہیں جو آج تک پورے نہیں ہو سکے۔ تقریباً ہر سال بجٹ لیسی تشکیل دی جاتی ہے جس پر عملدرآمد نہیں ہوتا اور تمام کے تمام وعدے
یونہی ہوا میں اُڑ جاتے ہیں ۔
پاکستان میں بھٹہ مزدور تو آپ کے سامنے کی بات ہی ہے، کھیتوں میں کام کرنے والے مزدور، فیکٹریوں میں کام کرنے والے بچے اور سلائی کڑھائی کرنے والی خواتین اس بات کا ثبوت ہیں کہ جس طرح سے ان کا استحصال ہورہا ہے۔ حکومت پاکستان سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ مزدوروں کے حقوق کے لیے خاطر خواہ اقدامات اٹھائیں گے تا کہ وہ بھی اپنی اور اپنے بچوں کی زندگی اچھے طریقے سے گزر بسر کر سکیں گے۔ اہتمام تحریر (محمد عثمان اسماعیل جرنلسٹ و کالم نگار صادق آباد ۔
Sunday, April 16, 2023
صادق آباد کچہ آپریشن
صادق آباد/کچہ آپریشن اپڈیٹ
صادق آباد: کچہ میں پکہ آپریشن آج نویں روز میں داخل
صادق آباد : پولیس کی کچہ آپریشن میں اہم پیش رفت اغواء برائے تاوان کے ہیڈ فریدا کوکانی اور شبیر لاٹھانی کے ٹھکانوں پر بھرپور کارروائی
صادق آباد: بھونگ سے جھک نوجوان کے اغواء میں ملوث ملزمان گرفتار، مغوی نوجوان پولیس پہلے ہی بازیاب کر چکی تھی ، ترجمان پولیس
صادق آباد : پولیس نے کوکانی اور لٹھانی گینگ کے 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ترجمان پولیس
صادق آباد: ملزمان کے قبضہ سے بھاری اسلحہ کلاشنکوفس اور معتدد روندزبھی برآمد
صادق آباد : پولیس نے کوکانی گینگ کی کمین گاہ مسمار کر کے نظر آتش دی ،ترجمان پولیس
صادق آباد: پولیس نے دوطرفہ فائرنگ کے تبادلہ میں خطرناک کریمینل شبیر لٹھانی کی مزاحمت کوکچلتے ہوئے ٹھکانے کا کنٹرول بھی سنبھال لیا ،
صادق آباد: پولیس نےعسکریت پسند کریمینل قابل سکھانی کے گرد بھی گھیرا تنگ کر دیا ہے
Sunday, April 9, 2023
آئی جی پنجاب کا رحیم یار خان خان پور کا وزٹ
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا رحیم یار خان کا دورہ ڈاکٹر فیملی کے بازیاب ہونے والے بچوں سے خصوصی ملاقات
رحیم یار خان آی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا خان پور کا وزٹ ، ڈاکٹرز فیملی اور بازیاب ہونے والے بچوں سے ملاقات کی ننھے سبحان اور شایان نے آئی جی پنجاب کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیاFriday, April 7, 2023
وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت قومی سلامتی کونسل کا اجلاس
وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کا اعلامیہ جاری
صادق آباد سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری
صادق آباد سوئی ناردرن گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری
صادق آباد میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ،رمضان شریف کے مہینے میں بھی سوئی نادرن نے صارفین کو نہ بخشا،گیس شہریوں کے ساتھ آنکھ مچولی کھیل رہی ہے امور خانہ داری سرانجام دینے والی خواتین شدید پریشان ہیں
گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے بعد عوام کے لئے ایک اور بری خبر ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ کر دیا گیا عوام مہنگی گیس اور لکڑیاں خریدنے پر مجبور سحری اور افطار میں بھی سوئی گیس غائب رہنے لگی۔
Sunday, April 2, 2023
مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف کی بڑی وکٹ اُڑا دی
مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف کی بڑی وکٹ اُڑا دی۔
واٹس ایپ نے صارفین کیلئے ٹیکسٹ ایڈیٹر کی آزمائش شروع کر دی
واٹس ایپ نے صارفین کیلئے ٹیکس ایڈیٹر کی آزمائش شروع کر دی
Saturday, April 1, 2023
ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کر دی گئی
ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کردی گئی
Friday, March 31, 2023
ڈیزل پر پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی پانچ روپے بڑھا دی گئی
ڈیزل اور پٹرول پر ڈیویلپمنٹ لیوی بڑھا دی گئی
آئی ایم ایف نے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی50 روپے فی لیٹر کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔
پیٹرول پر لیوی پہلے ہی 50 روپے فی لیٹر کی شرح سے عائد ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل پر پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی 13 روپے 78 پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل پر پیٹرولیم لیوی 2 روپے 83 پیسے فی لیٹر کی شرح سے عائد ہے۔
خیال رہے کہ حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھی ہیں جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت میں 10، 10 روپے کمی کی ہے۔



_(cropped).jpg)
.jpeg)







.jpeg)



.jpg)
