BREAKING NEWS

Friday, March 31, 2023

ڈیزل پر پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی پانچ روپے بڑھا دی گئی

 


ڈیزل اور پٹرول پر ڈیویلپمنٹ لیوی بڑھا دی گئی

آئی ایم ایف نے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی50 روپے فی لیٹر کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔


پیٹرول پر لیوی پہلے ہی 50 روپے فی لیٹر کی شرح سے عائد ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل پر پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی 13 روپے 78 پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل پر پیٹرولیم لیوی 2 روپے 83 پیسے فی لیٹر کی شرح سے عائد ہے۔


خیال رہے کہ حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھی ہیں جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت میں 10، 10 روپے کمی کی ہے۔

 
Copyright © 2014 1st News Pakistan. Designed by OddThemes