BREAKING NEWS

Sunday, April 30, 2023

مزدوروں کے عالمی دن پر شائع خصوصی کالم


 *مزدوروں کا عالمی دن*

پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی مزدوروں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ مزدوروں کا عالمی دن منانے کا مقصد مزدوروں کے حق کے لیے آواز بلند کرتا ہے۔ یکم مئی دنیا بھر میں مزدوروں کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے جس کی ابتداء شکاگو کے شہیدوں کو سرخ سلام سے ہوتی ہے۔ امریکہ کے شہر شکا گوہی وہ شہر ہے جہاں سے اس تحریک کا آغاز ہوا تھا اور بے شمار مزدوروں کا خون بہا تھا۔ یکم مئی کا دن ایک تہوار اور تقریب کی طرح منایا جاتا ہے۔ ہر سال یکم مئی یعنی مزدوروں کا عالمی دن منایا جاتا ہے اور یہ دن اپنے ہوالات لاتا ہے اور بغیر جواب کے یہ دن گزر جاتا ہے۔


*اس شہر میں مزدور جیسا کوئی در بدر نہیں*

*جس نے سب کے گھر بنائے اس کا کوئی گھر نہیں*


طے پایا گیا تھا کہ مزدوری کے اوقات کارآٹھ گھنٹے ہوں گے لیکن پاکستان سمیت دنیا بھر میں مزدوروں کی اکثریت تعداد کا حق مارا جارہا ہے۔ ہمارے معاشرے میں سب سے زیادہ جسمانی محنت مزدور کرتا ہے اور اس کے باوجود سب سے کم معاوضہ بھی انہی کو ملتا ہے۔ 2010ء کی لیبر پالیسی کے تحت ایک عام مزدور کی ماہانہ آمدن سات ہزار روپے مقرر کی گئی تھی ۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں ایک مزدور اتنی کم آمدنی میں اپنے بیوی بچوں کو کیسے پالتا ہے؟ مہنگائی کی رفتار اس قدر تیزی سے بڑھ رہی

ہے کہ متوسط اور متمول طبقات کے لیے بھی مہینے بھر کے اخراجات پورے کرنا ممکن نہیں رہا۔ کئی ایسے مزدور بھی ہیں جو یومیہ اجرت پر کام کرتے ہیں اور ان کے حالات عام مزدوروں سے بھی بدتر ہیں کیونکہ انہیں کبھی کام ملتا ہے اور کبھی پورا دن انتظار کے بعد خالی ہاتھ اپنے گھر واپس لوٹنا پڑ تا ہے۔ مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر کئی تقاریب ، ریلیاں، جلسے جلوس اور تقاریر منعقد کی جاتی ہیں ۔ اس موقع پر حکومت کے اعلیٰ افسران اور عہد یداران بھی شرکت کرتے ہیں۔ ان اجلاسوں اور تقاریب میں مزدورں کے نام سے وعدے کیے جاتے ہیں جو آج تک پورے نہیں ہو سکے۔ تقریباً ہر سال بجٹ لیسی تشکیل دی جاتی ہے جس پر عملدرآمد نہیں ہوتا اور تمام کے تمام وعدے

یونہی ہوا میں اُڑ جاتے ہیں ۔

 پاکستان میں بھٹہ مزدور تو آپ کے سامنے کی بات ہی ہے، کھیتوں میں کام کرنے والے مزدور، فیکٹریوں میں کام کرنے والے بچے اور سلائی کڑھائی کرنے والی خواتین اس بات کا ثبوت ہیں کہ جس طرح سے ان کا استحصال ہورہا ہے۔ حکومت پاکستان سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ مزدوروں کے حقوق کے لیے خاطر خواہ اقدامات اٹھائیں گے تا کہ وہ بھی اپنی اور اپنے بچوں کی زندگی اچھے طریقے سے گزر بسر کر سکیں گے۔ اہتمام تحریر (محمد عثمان اسماعیل جرنلسٹ و کالم نگار صادق آباد ۔

Sunday, April 16, 2023

صادق آباد کچہ آپریشن

صادق آباد/کچہ آپریشن اپڈیٹ 

صادق آباد: کچہ میں پکہ آپریشن آج نویں روز میں داخل

صادق آباد : پولیس کی کچہ آپریشن میں اہم پیش رفت اغواء برائے تاوان کے ہیڈ فریدا کوکانی اور شبیر لاٹھانی کے ٹھکانوں پر بھرپور کارروائی

صادق آباد: بھونگ سے جھک نوجوان کے اغواء میں ملوث ملزمان گرفتار، مغوی نوجوان پولیس پہلے ہی بازیاب کر چکی تھی ، ترجمان پولیس

صادق آباد : پولیس نے کوکانی اور لٹھانی گینگ کے 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ترجمان پولیس

صادق آباد: ملزمان کے قبضہ سے بھاری اسلحہ کلاشنکوفس اور معتدد روندزبھی برآمد

صادق آباد : پولیس نے کوکانی گینگ کی کمین گاہ مسمار کر کے نظر آتش دی ،ترجمان پولیس

صادق آباد: پولیس نے دوطرفہ فائرنگ کے تبادلہ میں خطرناک کریمینل شبیر لٹھانی کی مزاحمت کوکچلتے ہوئے ٹھکانے کا کنٹرول بھی سنبھال لیا ، 

صادق آباد: پولیس نےعسکریت پسند کریمینل قابل سکھانی کے گرد بھی گھیرا تنگ کر دیا ہے 

Sunday, April 9, 2023

آئی جی پنجاب کا رحیم یار خان خان پور کا وزٹ

 

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا رحیم یار خان کا دورہ ڈاکٹر فیملی کے بازیاب ہونے والے بچوں سے خصوصی ملاقات 

رحیم یار خان آی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا خان پور کا وزٹ ، ڈاکٹرز فیملی اور بازیاب ہونے والے بچوں سے ملاقات کی ننھے سبحان اور شایان نے آئی جی پنجاب کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا

Friday, April 7, 2023

وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت قومی سلامتی کونسل کا اجلاس


 وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کا اعلامیہ جاری 

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کونسل کا 41 ویں اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا، چئیرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی، سروسزچیفس اور دیگرحکام نے شرکت کی۔

اعلامیے کے مطابق قوم کو پائیدار امن کی فراہمی کے لیے سکیورٹی فورسز کی قربانیوں اور کاوشوں کا اعتراف کیا گیا اور فورم نے دہشت گردی کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

فورم نے دہشت گردی کی حالیہ لہر کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے نرم گوشہ اور عدم سوچ بچار پر مبنی پالیسی کا نتیجہ قرار دیا اور کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی سے نرم گوشہ پر مبنی پالیسی عوامی توقعات اور خواہشات کے بالکل منافی ہے۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس 2جنوری کوپشاورپولیس لائنزمیں حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے تسلسل میں ہوا، اجلاس میں 7 اپریل 2012 کو سانحہ گیاری سیکٹر کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیاگیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کو بلا رکاوٹ واپس آنے کی اجازت دی گئی، خطرناک دہشت گردوں کو اعتمادسازی کے نام پر جیلوں سے رہا کیا گیا، واپس آنے والے خطرناک دہشت گردوں کی وجہ سے امن و استحکام منشتر ہوا، افغانستان میں موجود مختلف دہشت گرد تنظیموں کی وجہ سے امن و استحکام منتشر ہوا۔

 اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں قوم اور حکومت سے مل کرہمہ جہت جامع آپریشن شروع کرنے کی منظوری دی گئی، جامع آپریشن نئے عزم و ہمت کے ساتھ ملک کو دہشت گردی سے پاک کرے گا، جامع آپریشن میں سیاسی، سفارتی سکیورٹی سطح پر کوششیں بھی شامل ہیں اور اس حوالے سے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی، کمیٹی دو ہفتوں میں عمل درآمد اورحدود و قیود سے متعلق سفارشات دے گی۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں مقتدر انٹیلی جنس ایجنسی کے کامیاب آپریشن کوبہت سراہا گیا جس میں انہوں نے انتہائی مطلوب دہشتگرد گلزار امام عرف شمبے کو گرفتارکیا جو دہشت گرد بلوچ نیشنل آرمی اور ’براس‘ کے بانی و رہنما اور ایک عرصے سے مختلف دہشتگردی کی کاروائیوں میں ملوث تھا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی نے بڑھتی ہوئی نفرت انگیزی معاشرے میں تقسیم اور در پردہ اہداف کی آڑ میں ر یاستی اداروں اور ان کی قیادت کے خلاف بیرونی اسپانسرڈ زہریلا پروپیگنڈا سوشل میڈیا پرپھیلانے کی کوششوں کی شدید مذمت کی اور کہاکہ اس سے قومی سلامتی متاثر ہوتی ہے۔

فورم نے ملک دشمنوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ شہدا کی عظیم قربانیوں اور مسلسل کاوشوں سے حاصل ہونے والے امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن کوشش کو یقینی بنایا جائے گا۔

صادق آباد سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری

 


صادق آباد سوئی ناردرن گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری 

صادق آباد میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ،رمضان شریف کے مہینے میں بھی سوئی نادرن نے صارفین کو نہ بخشا،گیس شہریوں کے ساتھ آنکھ مچولی کھیل رہی ہے امور خانہ داری سرانجام دینے والی خواتین شدید پریشان ہیں 

گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے بعد عوام کے لئے ایک اور بری خبر ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ کر دیا گیا عوام مہنگی گیس اور لکڑیاں خریدنے پر مجبور سحری اور افطار میں بھی سوئی گیس غائب رہنے لگی۔



Sunday, April 2, 2023

مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف کی بڑی وکٹ اُڑا دی



 مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف کی بڑی وکٹ اُڑا دی۔

سابق صوبائی وزیر رانا محمد افضل مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے، رانا محمد افضل نے وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین سے ملاقات میں مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔

سابق ن لیگی ایم این اے ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل بھی ملاقات میں موجود تھیں۔

واضح رہے کہ رانا محمد افضل دو مرتبہ رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے، رانا محمد افضل نے مسلم لیگ ن کی بھرپور  حمایت کا اعلان کیا۔

واٹس ایپ نے صارفین کیلئے ٹیکسٹ ایڈیٹر کی آزمائش شروع کر دی

 


واٹس ایپ نے صارفین کیلئے ٹیکس ایڈیٹر کی آزمائش شروع کر دی

سان فرانسسكو: (ویب ڈیسک) میٹا کمپنی نے واٹس ایپ میں طوفانی تبدیلیوں پر کمر کس لی ہے اور اب بعض صارفین ایپ میں انسٹاگرام اور فیس بک کی طرح ٹیکسٹ ایڈیٹر دکھائی دیا ہے جسے وہ آزما رہے ہیں۔

ویب بی ٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ کے جدید ترین ورژن v2.23.7.17 میں صرف تصویر پر کیپشن کی سہولت کا اضافہ نہیں کیا گیا ہے بلکہ اس میں ٹیکسٹ ایڈیٹنگ کے کئی نئے فیچر پیش کئے جا رہے ہیں، ان میں سے اہم تبدیلیاں یہ ہیں۔

پہلے تو فونٹ کو بڑھا کر 7 تک کیا گیا ہے جن میں کیلسٹوگا، کوریئرپرائم، ڈیمیون، ایکسو ٹو اور مارننگ بریز جیسے فونٹ فیس شامل ہیں، اس طرح صرف ایک بٹن سے فونٹ بدلے جاسکتے ہیں۔

دوسرے نمبر پر ٹیکسٹ کو اچھی طرح دکھانے کے لئے مختلف رنگوں کے بیک گراؤنڈ کا اضافہ کیا گیا ہے، پھر ورڈ پروسیسر کی طرح ٹیکسٹ الائنمنٹ بٹن بھی شامل کئے گئے ہیں جن میں آپ دائیں سے بائیں اور بائیں سے دائیں ٹیکسٹ لے جانے کی سہولت بھی موجود ہے۔

توقع ہے کہ صارفین کی آزمائش اور تجربے کی روشنی میں ہی واٹس ایپ ٹیکسٹ ایڈیٹر مزید بہتر ہو کر سامنے آئے گا۔

Saturday, April 1, 2023

ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کر دی گئی

 


ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کردی گئی

اسلام آباد:اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں ایل پی جی کی قیمت میں 48 روپے 78 پیسے فی کلو کمی کرنے کا اعلان کر دیاگیا ہے۔

ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت 228 روپے 99 پیسے مقررکی گئی ہے جس کا اطلاق یکم اپریل سے ہو جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یکم اپریل سے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 575 روپے 54 پیسے ہو گیا ہے۔

گھریلو سلنڈر2ہزار702 اورکمرشل سلنڈر10ہزار397روپے میں فروخت ہوگا۔

 
Copyright © 2014 1st News Pakistan. Designed by OddThemes