عمران خان کی زندگی پر ایک نظر


 عمران خان کا پورا نام عمران احمد خان نیازی ہے آپ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ملک کے سابق وزیر اعظم ہیں

عمران خان، پاکستان کے مشہور سیاستدان ہیں ۔ وہ 5 اکتوبر 1952 میں لاہور، پاکستان میں پیدا ہوئے۔ عمران خان نے کرکٹ کی دنیا میں بڑا نام کمایا اور 1992 میں پاکستان ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے ورلڈ کپ جیتا۔ انہوں نے  1996 میں سیاست میں داخل ہو کر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بنیاد رکھی سیاست میں آنے سے پہلے ہی عمران خان نے بُہت سے سماجی کام بھی کیے جس میں شوکت خانم ہسپتال سر فہرست ہے سیاست میں قدم رکھنے کے بعد  22  سال کی محنت اور جدو جہد سے 2018 میں وزیر اعظم پاکستان منتخب ہوئے۔ عمران خان کا مقصد پاکستان کو تبدیل کرنا ہے اور ملک میں عدل و انصاف کی بحالی کو یقینی بنانا تھا۔ ان کی زندگی اور سیاسی کارنامے بہت دلچسپ ہیں۔

عمران خان نے اپنی حکومت کے دوران ملک کے لئے کئی کام کیے ہیں۔ انہوں نے نیا پاکستان کا وعدہ کرتے ہوئے بڑے پی اقدامات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے غریبوں کے لئے آرام گاہ لنگر خانے، نیاز سہولت صحت کارڈ، سکولوں کی تعمیر، صحت کے شعبے کی تعمیر اور بہت کچھ شروع کیا ہے۔ وہ ایشیا ٹائیگرز پروگرام کے تحت ملک کی ترقی کو مد نظر رکھتے ہیں۔ عمران خان کی حکومت میں کچھ مسائل اور تنازعات بھی رہے ہیں، لیکن وہ ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے کام کرتے رہے ہیں۔

عمران خان 2018 سے 2022 تک ملک کے وزیرِ اعظم رہے 

Post a Comment

0 Comments