BREAKING NEWS

Wednesday, June 14, 2023

یوٹیوب پر پیسے کمانا ہوا اور آسان

 


یوٹیوب پر اب پیسہ کمانا ہوا اور بھی آسان 

یوٹیوب اپنے پارٹنر پروگرام کے تحت مونیٹائزیشن ٹولز تک رسائی حاصل کرنے کے لیے تخلیق کاروں کی مشکلات کو مزید کم کررہا ہے۔

کمپنی نے کہا کہ پارٹنر پروگرام کے لیے اہل ہونے کی نئی شرائط میں کم از کم پانچ سو سبسکرائبرز کا ہونا لازمی ہے جبکہ پچھلے90 دنوں میں کم از کم 3 پبلک اپ لوڈز ہونی چاہیئیں، پچھلے ایک سال میں 3ہزار گھنٹے کے واچ آورز ہونے چاہئیں یا پچھلے90 دنوں میں 3 ملین شارٹس ویوز کا ہونا بھی لازمی ہے۔

گوگل کی ذیلی کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر تخلیق کار(کری ایٹرز) ان نئی شرائط کو پورا کرتے ہیں، تو وہ یوٹیوب پارٹنر پروگرام (وائے پی پی) کا حصہ بننے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں اور سپر تھینکس، سپر چیٹ اور سپر اسٹیکرز جیسے چینلز تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں جہاں انہیں مزید سبسکرپشن ٹولز حاصل ہوسکتے ہیں جیسے چینل ممبر شپس اور اپنے کانٹینٹ کو پروموٹ کرنے کے ساتھ ساتھ یوٹیوب شاپنگ کی سہولت سے بھی فائدہ اٹھاسکتے ہیں.

Click Here For More Details

Share this:

Post a Comment

 
Copyright © 2014 1st News Pakistan. Designed by OddThemes